جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایلن مسک کا ٹوئٹر بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

11 اپریل, 2022 14:53

سان فرانسسکو : انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایلن مسک نے ٹوئٹر بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو پیراگ اگروال نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر انکارپوریشن کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر ایلن مسک نے سوشل میڈیا کمپنی کے بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سابق وزیر اعظم عمران خان نے منصب سے ہٹنے کے بعدٹوئٹر کی بائیو میں کیا لکھا ؟

مسک، جنہوں نے چند روز قبل ٹوئٹر میں 9.2 فیصد حصص کا انکشاف کیا تھا، انہیں بورڈ کی نشست کی پیشکش کی گئی تھی اور ان کی تقرری ہفتے کے روز سے نافذ العمل ہونا تھی۔

مسک نے ہفتے کے روز ٹویٹر بلیو پریمیم سبسکرپشن سروس میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کی تھی،  جس میں اس کی قیمت میں کمی، اشتہارات پر پابندی اور کریپٹو کرنسی ڈوج کوائن میں ادائیگی کا آپشن دینا شامل تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top