جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسلام آباد ہائیکورٹ : مرغزار چڑیا گھر سے کاون ہاتھی کی روانگی کی تاریخ طے

27 نومبر, 2020 14:35

اسلام آباد : عدالت کو بتایا گیا ہے کہ مرغزار چڑیا گھر سے کاون ہاتھی کو 29 نومبر کو کمبوڈیا منتقل کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مرغزار چڑیا گھر سے منتقلی کے دوران جانوروں کی ہلاکت کے کیس سماعت ہوئی۔ عدالت کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ ماحولیاتی ایکسپرٹ ڈاکٹر عامر خلیل عدالت میں پیش ہوئے۔

کاون ہاتھی کے بعد چڑیا گھر کے دو ریچھوں کو بھی بیرون ملک منتقل کرنے کی تاریخ طے ہوگئی۔ مصری ایکسپرٹ ڈاکٹر عامر خلیل نے عدالت میں بیان دیا کہ 29 نومبر کو کاون کو کمبوڈیا اور 6 دسمبر کو دونوں ریچھوں کو جورڈن منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ کا 8 گھنٹوں کے اندر چڑیا گھر کے ریچھ کو قدرتی ماحول فراہم کرنے کا حکم

ڈاکٹر امیر خلیل نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ آپ بھی کاون کی منتقلی کے موقع پر آئیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کاون کی منتقلی کی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جج کا کام فیصلہ دینا ہے اور عدالت اس متعلق فیصلہ دے چکی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top