جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چیمپئنز ٹرافی 2025؛ کیا بھارت ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آئیگا؟، بیان جاری

18 نومبر, 2021 14:27

2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی نمائندگی پاکستان کرے گا لیکن بھارت کی اب تک اس میں شرکت یقینی نہیں ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے متعلق فیصلہ بھارتی حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سابق صدر اور وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے حوالے سے فیصلہ وہاں کی سکیورٹی صورتحال سے مشروط ہے، بھارتی حکومت پوری طرح پاکستان کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی جس کے بعد ہی ہم ٹیم بھیجنے سے متعلق کوئی اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو سونپ دی

انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ کئی ممالک پاکستان کی بہتر سکیورٹی صورتحال نہ ہونے کے باعث وہاں جانے سے انکار کرچکے ہیں، اس لیے پاکستان میں سکیورٹی سب سے اہم چیلنج ہے، اس لیے جب وہ وقت آئے گا تو بھارتی حکومت حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top