جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: وکٹوں کی بھرمار لگ گئی، ایک ہی دن میں 23 کھلاڑی آؤٹ

04 جنوری, 2024 12:40

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ہی وکٹوں کی بھرمار لگ گئی، مجموعی طور پر 23 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ صحیح ثابت نہ ہوا، پوری ٹیم بھارتی بولنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار بن گئی اور 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارتی پیسر محمد سراج نے 15 رنز دے کر 6 وکٹیں لی، یہ ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ شمار ہوئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ویرینے 15 اور ڈیوڈ بیڈنگھم 12 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کی باری آئی تو مہمان ٹیم بھی جوابی اننگز میں 153 پر ڈھیر ہوگئی۔ ویرات کوہلی 46، روہت شرما 39 اور شبمن گل 36 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر جمال نے عمران خان اور وسیم اکرم کی یاد دِلا دی

ربادا، نگیڈی اور بورجر نے 3،3 وکٹیں لیں، ایک موقع پر اسکور 4 وکٹ پر 153 تھا اور پھر 6 وکٹیں اسکور میں کوئی اضافے کیے بغیر گر گئیں، یہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

جنوبی افریقہ نے دن کے اختتام تک دوسری باری میں 62 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دیں، ایڈین مارکرم 36 پر ناٹ آؤٹ ہیں، بھارتی برتری ابھی 36 رنز کی باقی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top