جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی کیریئر کی سب سے بڑی فائٹ کا اعلان کردیا

20 مارچ, 2021 13:54

اسلام آباد: ایشین پروفیشنل باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی کیریئر کی سب سے بڑی فائٹ کا اعلان کردیا۔ آئی بی ایف یو تھ ٹائٹل کے لیے عثمان وزیر کی فائٹ 22 مئی کو ہوگی۔

ایشین چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی کیریئر کی سب سے بڑی فائٹ کا اعلان کر دیا، آئی بی ایف یو تھ ٹائٹل کے لیے عثمان وزیر کی فائٹ 22 مئی کو منیلا فلپائن میں ہوگی۔ عثمان وزیر کی فائٹ باکسنگ ورلڈچیمپئن مینی پاکیو کے انڈر کارڈ ہوگی، دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایم پی پروشنز عثمان وزیر کی فائٹ منعقد کروائے گی۔

عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے پانچ سال سے اس فائٹ کا انتظار تھا، پہلا پاکستانی باکسر ہوں جو آئی بی ایف یوتھ ٹائٹل لڑوں گا یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین باکسنگ چمپئن عثمان وزیر کی حکومت سے فنانشل ایڈ کی اپیل

ایشین بوائے کا کہنا ہے کہ اس فائٹ کے لیے زبردست محنت کی ہے قوم میری کامیابی کی دعا کرے، ایشین ٹائٹل کے بعد اب انشاء اللہ آئی بی ایف یوتھ ٹائٹل بھی جیت کر پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کروں گا۔ آج تک کوئی پاکستانی باکسر یہ ٹائٹل نہیں جیت سکا، آئی بی ایف یوتھ ٹائٹل جیت کر عمران خان اور جہانگیر خان کی طرح تاریخ رقم کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی جی بی خالد خورشید نے یوتھ ٹائٹل کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا لیکن وعدہ وفا نا ہوا اب مجھے اپنی فائٹ کے لیے پرائیویٹ اسپانسرز پر انحصار کرنا پڑے گا۔ مجھے افسوس ہے کہ اپنے کیریئر کی سب سے بڑی فائٹ میں گلگت بلتستان کا روایتی لباس نہیں پہن سکو گا۔

پاکستانی باکسر آصف ہزارہ اور کامران خان بھی عثمان وزیر کے انڈر کارڈ فائٹ کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top