جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مفت وائی فائی استعمال کرنے والے صارفین ہوجائیں خبردار

13 اپریل, 2021 14:14

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کی انتظامیہ نے شہریوں کو مفت وائی فائی سروس کے استعمال سے خبردار کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ عوامی مقامات پر مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے سے صارفین ہیکرز کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سروس یوں تو باآسانی میسر ہوتی ہے مگر اس کے بے حد نقصانات ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وائی فائی اب مزید تیز اور قابل اعتماد ہونے کو تیار

ابوظبی کی ڈیجیٹل اتھارٹی (اے ڈی ڈی اے) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ صارفین مفت وائی فائی کے استعمال سے قبل وی پی این کا استعمال کریں تاکہ ان کا ڈیٹا محفوظ رہ سکے۔

انہوں نے بتایا کہ سائبر کرائم کرنے والے افراد بھی اکثر ایسے ہی وائی فائی کا استعمال کررہے ہوتے ہیں تاکہ لوگوں کو دھوکا دے سکیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top