جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شکرہے کچھ عرصے تک بابر اعظم کو بالنگ نہیں کروانی پڑے گی ،آسڑیلین کپتان ایرون فنچ

06 اپریل, 2022 12:45

آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ پاکستان سے سیریز کے اختتام پربہت سکون محسوس کررہے ہیں اور اس کی بڑی مختلف وجہ انھوں نے بیان کی ہے۔

واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد ایرون فنچ کے بابر کے لیے کہے گئے جملے سے شائقین کرکٹ کافی محظوظ ہوئے ہیں۔

ایرون فنچ نے مین آف دی میچ ایوارڈ ملنے کے بعد اپنے دورۂ پاکستان پر بات چیت کرتے ہوئے اسے یادگار قرار دیا اور کہا کہ آسٹریلیا کے لیے یہ دورہ بہت اچھا رہا کیونکہ بہت سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اس دورے میں موقع ملا۔

اس کے بعد آسٹریلوی کپتان نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ” ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ اب کچھ عرصے تک بابراعظم کو بولنگ نہیں کروانی پڑے گی۔”

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل دلچسپ انداز میں تین وکٹ سے جیت کر پاکستان کے تاریخی دورے کا اختتام دلچسپ انداز میں کیا۔

24سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے میچ کو دیکھنے کے لئے27ہزار تماشائی قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

یہ پڑھیں  : حکومت کو مدت پورا کرنے دیں ، شاہد آفریدی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top