جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ حکومت کی مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

12 فروری, 2021 15:26

اسلام آباد : سندھ حکومت نے مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر بلدیاتی انتخابات کرانے سے ایک بار پھر معذرت کرلی۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کمیشن کی سماعت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب ایڈوکیٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر حلقہ بندیاں غیرآئینی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا پنجاب، خیبر پختونخوا اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

الیکشن کمیشن کی ایک بار پھر ہدایت کی کہ مردم شماری کی حتمی رپورٹ یکم مارچ سے قبل شائع کی جائے۔ سیکریٹری آئی پی سی وزیراعظم سے رابطہ کریں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کمیشن اس معاملے پر مارچ کے پہلے ہفتے میں دوبارہ سماعت کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top