جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غیر مہذب پیغامات کی روک تھام کیلئے انسٹاگرام کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

24 اپریل, 2021 14:28

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ایک ایسا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جو صارفین کے غیر مہذب پیغامات کو خود کار طریقے سے فلٹر کردے گا۔

مشہور اور عوامی شخصیات کی جانب سے سائبر سکیورٹی سے متعلق باقاعدہ رد عمل سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام نےحالیہ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نیا ٹول صارفین کو خود کار طریقے سے غیر مہذب پیغامات، جملوں اور ایموجیز کو فلٹر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

اس فیچر کو درحقیقت مشہور اور عوامی شخصیات کے لیے متعارف کروایا جائے گا جو بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ناپسندیدہ پیغامات وصول کرتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے انتظامیہ انسٹاگرام پر بھیجے جانے والے نفرت انگیز جملوں اور پیغامات سے نمٹ سکے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top