جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فیس بک میسنجر میں حیران کن فیچرمتعارف

15 دسمبر, 2023 14:39

 

میٹا نے فیس بک میسنجر کے لیے 2023 کا سب سے بڑا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی میٹانے واٹس ایپ کے بعد فیس بک میسنجر میں بھی میسج ایڈ ٹ فیچر کا اضافہ کر دیا ہے،اب تک میسنجر میں غلط ٹائپ کیے گئے میسج کو ان سینڈ (unsend) یا ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا۔

مگر اب آپ کو کسی غلطی پر میسج ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے ایڈٹ کر سکتے ہیں،یہ فیچر موبائل ایپس کے ساتھ ساتھ فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی صارفین کو دستیاب ہے۔

کمپنی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین بھیجے گئے میسج کو 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کر سکتے ہیں،البتہ ایسے میسج کے اوپر ایڈٹ کا لیبل نظر آئے گا جس سے واضح ہوگا کہ میسج کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔

 

اس فیچرکو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے ؟

 

اس فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے،فیس بک میسنجر پر میسج بھیجنے کے بعد موبائل ایپ پر اس میسج پر کلک کریں۔

ایسا کرنے کے بعد وہاں ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گا جس کو استعمال کرکے میسج کو درست کیا جا سکتا ہے،ڈیسک ٹاپ ورژن میں میسج کے بائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور وہاں ایڈٹ بٹن کا انتخاب کریں۔

 

Launching Default End-to-End Encryption on Messenger – Messenger News

 

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ بھیجے گئے میسج کو 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کرنا ہوگا، اس کے بعد ایسا ممکن نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل میٹا کی جانب سے گزشتہ دنوں میسنجر میں بائی ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے میسجز اور کالز کو بس بھیجنے اور موصول کرنے والا ہی دیکھ سکے گا اور میٹا کو بھی اس ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

یہ پڑھیں : واٹس ایپ نیا فیچر:VIEW ONCE فیچر کا استعمال اب آڈیو پر بھی ممکن 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top