جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغان کرکٹر مجیب الرحمان کو بگ بیش لیگ سے باہر کردیا گیا

03 جنوری, 2024 12:35

افغانستان کے کرکٹر مجیب الرحمان کو این او سی شرائط میں تبدیلی کے بعد بگ بیش لیگ سے نکال دیا گیا۔

مجیب الرحمان افغانستان کے ان تین کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں افغان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر سزائیں سنائی تھیں جبکہ دیگر دو کرکٹرز میں نوین الحق اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

ان تینوں کرکٹرز کے خلاف ملکی سینٹرل کنٹریکٹ پر اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دینے کی وجہ سے ڈسپلنری ایکشن لیا گیا اور ان پر آئندہ دو سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ذاتی مفادات کو ترجیح، افغان کرکٹ بورڈ نے تین اہم تین کھلاڑیوں کو سزا دیدی

افغان کرکٹ بورڈ نے 25 دسمبر کو بیان جاری کیا لیکن اس وقت تک مجیب الرحمان بی بی ایل میں اپنی فرنچائز کی طرف سے دو میچز کھیل چکے تھے۔

اس کے بعد یکم جنوری کو رینیگیڈز نے تازہ اعلان میں مجیب الرحمان کو این او سی شرائط میں تبدیلی کے بعد منگل کے روز میلبورن سٹارز کے خلاف ہونے والے میچ سے باہر کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top