جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دوسروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت، ٹیم ڈائریکٹر نے خود ڈسپلن توڑ دیا

01 جنوری, 2024 13:20

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان کرنے والے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے خود ڈسپلن توڑ دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ میلبرن سے سڈنی جاتے ہوئے ایئر پورٹ پر فلائٹ مس کر گئے،ذرائع کے مطابق محمد حفیظ چند گھنٹے بعد دوسری فلائٹ سے سڈنی پہنچے، حفیظ نے پاکستان ٹیم کے ساتھ سڈنی سفر کرنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کی اہلیہ کی نشست بھی اسی فلائٹ میں بک تھی، محمد حفیظ اپنی اہلیہ کے ساتھ میلبرن ایئر پورٹ پر تاخیر سے جہاز تک پہنچے۔

ایئر لائن کے عملے نے محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ کو جہاز پر سوار نہیں ہونے دیا، تاخیر کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے جہاز کے دروازے بند ہو گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ اہلیہ کے ساتھ ایئر پورٹ پر تھے لیکن وہ ٹائم نہ دیکھ سکے۔

یاد رہے کہ حفیظ کھلاڑیوں پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان کر چکے ہیں تاہم ان کی جانب سے خود ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

یہ پڑھیں : 2023 میں کن بڑے کھلاڑیوں نے کرکٹ کو خیرباد کہا؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top