جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایکس کو مات دینے کیلئے تھریڈز ایپ میں نئے فیچرز کا اضافہ

14 اکتوبر, 2023 12:34

ٹوئٹر کی ٹکر پر آنے والے ایپ ’’تھریڈز‘‘ نے اپنی جگہ بنانے کے لیے کچھ نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

میٹا اپنے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’تھریڈز‘‘ کی کامیابی کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے میٹا کے مالک مارک زگربرگ جو ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو تھریڈ بناکر چیلنج دے چکے ہیں، اب اپنی کامیابی کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹا، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مدمقابل تھریڈز کے لیے ایڈٹ بٹن اور وائس تھریڈز جاری کر رہا ہے۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ ایڈیٹ فیچر صارفین کو اشاعت کے پانچ منٹ بعد اپنی پوسٹس میں ترمیم کرنے کے قابل بنائے گا اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے برعکس یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے مفت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن پوسٹس میں ترمیم کی گئی ہے ان کی نشاندہی ایک چھوٹے آئیکن کے ساتھ کی جائے گی، لیکن اس میں ترمیم کی کوئی سرگزشت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام نے براڈ کاسٹ چینلز کا فیچر دنیا بھر میں صارفین کیلئے متعارف کرادیا

علاوہ ازیں تھریڈز، پوسٹ کرنے کا ایک نیا طریقہ بھی شروع کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے پیغامات کو وائس ریکارڈ اور شیئر کرسکیں گے یا پوسٹ پر وائس نوٹ میں جواب دے سکیں گے۔

وائس تھریڈز استعمال کرنے کے لیے صارفین کو صرف مائیکروفون آئیکون پر ٹیپ کرنا ہوگا اور اپنا پیغام ریکارڈ کرنا ہواگا، آڈیو کلپ کا ایک کیپشن خود بخود تیار ہو جائے گا، جس میں صارف ضرورت پڑنے پر ترمیم بھی کر سکتا ہے۔

ابھی یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ فیس بک جیسی کامیاب سوشل میڈیا پلیٹ فارم دینے والے مارک زکر برگ اپنی نئی ایپ تھریڈز کے ذریعے دنیا کے کامیاب اور امیر ترین کاروباری شخصیات میں سے ایک ایلون مسک کی پہلے سے پائیدار مائیکرو بلاگنگ ایپ ’’ایکس‘‘ (ٹوئٹر) کو مات دے سکیں گے یا نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top