جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سپر سونک طیارہ تیار کیا جارہا ہے جو لندن سے نیویارک کا فاصلہ محض 90 منٹ میں طے

09 مارچ, 2021 09:47

اس طیارے کو بنانے والی کمپنی نے اس کی جھلک پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسافروں کو اس پرواز میں کیسا تجربہ ہوگا

 

اسپائیک ایس 512 سپرسونک جیٹ میں 18 مسافر سفر کرسکیں گے، جن کے لیے بیڈ اور کھانے کا ایریا بھی ہوگا جبکہ فلیٹ اسکرین ٹی وی بھی طیارے کا حصہ ہوں گے۔

اس طیارے میں کوئی کیبن ونڈو نہیں ہوگی تاکہ ایندھن کی بچت ہوسکے جبکہ اس سے وزن کم رکھنے میں بھی مدد مل سکے گی۔

کھڑکیوں کی بجائے کیبن کی سائیڈز میں بڑی اسکرینیں ہوں گی تاکہ طیارے کے باہر لگے ویڈیو کیمرے کی رئیل ٹائم پینورامک اسٹریم کا نظارہ کیا جاسکے، یعنی باہر کا نظارہ ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑ ھیں:طیارے کی ضبطگی : پی آئی اے اور ملائشین کمپنی میں رقم کی ادائیگی پر معاملات طے

اسپائیک ایرواسپیس کے بانی اور سی ای او وک کاچوریا کے مطابق کھڑکیوں کی عدم موجودگی سے کیبن میں بہت زیادہ خاموشی ہوگی۔
طیارے کی نشستیں کنورٹ ایبل ہوں گی تو انہیں سونے، بیٹھنے یا کانفرنس کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ کافی مشین، بلٹ ان سنک، بڑا فریج اور بھی بہت کچھ اس طیارے میں موجود ہوگا۔

 

کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ اگرہ پرواز سستی نہیں ہوگی مگر بتدریج اس کی قیمت دیگر کمپنیوں کے بزنس کلاس ٹکٹوں کے برابر آجائے گی۔

آغاز میں اس طیارے کی رفتار 1975 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی،
کمپنی کو توقع ہے کہ ایک دہائی میں یہ رفتار 3951 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ جائے گی، اس طرح یہ کراچی سے نیویارک کا فاصلہ 3 گھنٹے میں طے کرسکے گا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top