جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کمرے میں موجود لوگوں کو ‘میوٹ’ کردینے والا اسمارٹ اسپیکر تیار

03 اکتوبر, 2023 14:36

واشنگٹن: کمرے یا کسی بھی جگہ موجود ہجوم کے شور سے بچنے کا حل نکل آیا ہے، سائنسدانوں نے ایک ایسا حیرت انگیز اسمارٹ اسپیکر تیار کیا ہے جو آپ کے اردگرد موجود افراد کو ‘میوٹ’ یعنی خاموش کر دیتا ہے۔

امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسے اسمارٹ اسپیکر کو تیار کیا ہے جو self-deploying مائیکرو فونز کو استعمال کرکے ایک کمرے کو مختلف اسپیچ زونز میں تبدیل کر دیتا ہے۔

یہ اسپیکر بولنے والوں کی پوزیشن کو ٹریک کرتا ہے اور ڈیپ لرننگ الگورتھمز استعمال کرکے کمرے کے مخصوص حصوں کو صارف کے لیے میوٹ کر دیتا ہے، یعنی آپ کے اردگرد لوگ بات تو کر رہے ہوتے ہیں مگر وہ آواز آپ کو سنائی نہیں دیتی۔

یہ اسمارٹ اسپیکر چھوٹے چھوٹے روبوٹ مائیکرو فونز پر مشتمل ہے جو خودکار طور پر ایک سے دوسری جگہ منتقل ہو جاتے ہیں، اس سے سسٹم کو ماحول کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے اور وہ اس کے مطابق کام کرتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ پہلی بار ہم نے ایسا اسمارٹ اسپیکر تیار کیا ہے جو ایک کمرے میں بات کرنے والے متعدد افراد کی پوزیشنز کو ٹریک کے ان کی گفتگو کو الگ، الگ کر دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے اہم ٹیکنالوجیز کی دوڑ میں مغرب کو شکست دے دی

ایک اسپیکر میں 7 روبوٹ مائیکرو فونز ہوتے ہیں اور ہر روبوٹ ہائی فریکوئنسی ساؤنڈ خارج کرتا ہے تاکہ رکاوٹوں سے بچ سکے اور مخصوص جگہ سے نیچے نہ گرے۔

محققین نے اس اسپیکر کو روبوٹک acoustic swarm کا نام دیا ہے۔

فی الحال یہ پروٹوٹائپ ڈیوائس ہے یعنی عام افراد تک اس کی رسائی میں ابھی کافی وقت لگ سکتا ہے۔

اس ڈیوائس کو اب تک دفاتر، کمروں اور کچن وغیرہ میں آزمایا گیا ہے اور ہر جگہ یہ آوازوں کو روکنے میں 90 فیصد سے زیادہ کامیاب رہی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top