مقبول خبریں
کورونا وائرس؛ نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے آئی پی ایل کیلئے دستیابی ظاہر کردی
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹرز نے کورونا وائرس کی پرواہ کے بغیر بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے لیے دستیابی ظاہر کردی۔
آئی پی ایل میں دستیابی کیلئے کپتان کین ویلم سن،لوکی فرگوسن،جیمزنیشیم، میچل سنیتر، ٹرنٹ بولٹ اور میچل میکلینگھمن شامل ہیں۔
ان 6 کرکٹرز نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے این اوسی دینے کی درخواست کی تھی، جو قبول کرتے ہوئے بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ این او سی جاری کردیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز کا آئی پی ایل سے معاہدہ ختم کرنے کا امکان
بورڈ لیگ کے وقت کورونا صورت حال کے حوالے سے انہیں آگاہی دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے مقابلے آئی پی ایل سے زیادہ سخت ہوتے ہیں: لیام لیونگ اسٹون
تاہم کرکٹرز کو کورونا صورت حال میں کھیلنے کا خود فیصلہ کرنے کے ساتھ تمام چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا۔