جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وفاقی حکومت کا پاکستان ریلوے کو 6 ارب روپے کا خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ

01 اپریل, 2020 19:45

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر مسافر ٹرین آپریشن کی بندش کے باعث ہونیوالے خسارے کو پورا کرنے کے لئے پاکستان ریلوے کو 6 ارب روپے کا خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کو یہ ریلیف پیکیج تین قسطوں میں دیا جائے گا۔ دو دو ارب روپے مالیت کی تین اقساط رواں ماہ اپریل، مئی اور جون میں ادا کی جائیں گی۔

ریلیف پیکیج کی پہلی قسط آئندہ دو تین روز میں جاری کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ دیا جانیوالا ریلیف پیکیج ریلوے ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور فیول سمیت ادویات اور ریپئرنگ کی مد میں خرچ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان ریلوے کا مسافر ٹرین آپریشن 24 مارچ سے معطل ہے۔ جبکہ پاکستان ریلوے کی ماہانہ آمدن جس کا 70 فیصد مسافر ٹرینوں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔

ساڑھے چار ارب روپے بتائی گئی ہے، جبکہ ریلوے کے ماہانہ اخراجات 5ارب روپے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top