جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسمارٹ فون اور گیجٹ کے بعد اب اسمارٹ لینسس متعارف کرانے کی تیاری

18 جنوری, 2020 15:29

کیلی فورنیا: اسمارٹ فون، گھڑی اور گیجٹ کے بعد اب اسمارٹ لینسس متعارف کرائے جائیں گے، ماہرین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں اسے بڑی کامیابی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جس طرح دنیا بھر میں ٹیکنالوجی اپنی ترقی کے منازل طے کررہی ہے ویسے ہی نئی نئی ایجادات سے بھی شہری مستفید ہورہے ہیں۔

اسمارٹ لینسس کے ممکنہ ایجاد نے جہاں تمام لوگوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کیا ہے وہیں یہ لینسس کمزور بینائی کے حامل افراد کے لیے بھی مفید ثابت ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا کی ٹیکنالوجی کمپنی اسمارٹ لینسس کے پروجیکٹ پر کام کررہی ہے، ممکن ہے جلد اس منصوبے کی تکمیل ہوگی اور فروخت کے لیے مارکیٹوں میں متعارف کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آلودگی سے پاک، صاف پانی اب خریدنا نہیں پڑے گا

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان لینسس کو آنکھوں میں لگانے کے بعد منظر ہوبہو اسمارٹ فون کی طرح سامنے آجائے گا، جس میں بہت سارے مینیو اور فنکشنز کے آپشن بھی دیے جائیں گے۔ مذکورہ اسمارٹ لینسس کمزور بینائی کے افراد کے لیے بھی معاون ثابت ہوں گے جو قریب موجود اشیاء کو سینس کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

البتہ مذکورہ پروجیکٹ پر کام جاری ہے، اور یہ بات واضح نہیں کی گئی کہ کب تک اسے متعارف کرایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top