مقبول خبریں
ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کا بی آر ٹی بس ٹرمنل کا پہلا دورہ
پشاور : ایف آئی اے نے عدالتی حکم پر بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کے لیئے بی آر ٹی بس ٹرمنل کا پہلا دورہ کیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی ٹیم نے بی آر ٹی بس ٹرمنل کا پہلا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان شاہ بی آر ٹی انکوائری ٹیم کے سربراہ بھی ہمراہ تھے۔
ایف آئی اے ٹیم نے چمکنی بس ٹرمنل کا معائنہ کیا۔ ٹیم نے بسوں کی کنڈیشن اور ہائی کورٹ کو دی گئی معلومات کا جائزہ لیا۔
عدالتی احکامات پر ایف آئی اے ٹیم کو بریفننگ دی گئی۔ ٹیم نے ٹرمنل میں لگائی گئی مشینری کا بھی معائنہ کیا۔