جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مارک زکربرگ کی موت کا خدشہ، میٹا نے خبردار کر دیا!

03 فروری, 2024 15:42

میٹا نے سرمایہ کاروں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے چیف ایگزیکٹیو  آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ کا مارشل آرٹس کا شوق سنگین نتائج یا موت کا خطرہ بن سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میٹا انتظامیہ نے اپنی سالانہ فنانشل رپورٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بُک کے بانی کا مسابقتی لڑائی کا شوق انہیں پہلے بھی شدید زخمی کر چکا ہے اور زکربرگ کا کھیلوں اور تفریح کو لے کر یہ شوق اُن کیلئے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

کچھ عرصہ قبل مارک زکربرگ مارشل آرٹس کی ٹریننگ کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے اُن کے گُھٹنے پر چوٹ آئی تھی جس کیلئے انہیں سرجری بھی کروانا پڑی تھی۔

زکربرگ کو مکسڈ مارشل آرٹس کے ساتھ ساتھ ہائیڈرو فولنگ (ہوا بازی) کا بھی بےحد شوق ہے جس کیلئے انہوں نے گزشتہ سال پائلٹ لائسنس بھی حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی ، انٹرنیٹ کی رفتار میں 20 گنا اضافہ متوقع

میٹا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے مارک زکربرگ کسی خطرناک حادثے کا شکار ہوئے تو ان کی عدم موجودگی میں میٹا کی کارکردگی اور آپریشن متاثر ہو سکتا ہے۔

Elon Musk MMA

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل مارک زکر برگ کی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے ساتھ کیج فائٹنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو کہ ایک جان لیوا لڑائی تصور کی جاتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top