جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قدیم مصری مقبرے کے نیچے وسیع سرنگ دریافت

31 جنوری, 2024 14:37

Taposiris Magna کے قدیم تباہ شدہ شہر میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایک مندر کے نیچے ایک وسیع سرنگ دریافت کی ہے جس کو ماہرین نے "جیومیٹرک معجزہ” کہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ سرنگ ڈومینیکن ریپبلک کی یونیورسٹی آف سینٹو ڈومنگو کی کیتھلین مارٹینز اور ان کے ساتھیوں نے مندر کی جاری کھدائی کے دوران زمین سے 13 میٹر (43 فٹ) نیچے دریافت کی ہے۔
اس 2 میٹر اونچی سرنگ کو ناقابل یقین 1,305 میٹر (4,281 فٹ) ریت کے پتھر سے تراشا گیا تھا، سرنگ کا مقصد فی الحال نامعلوم ہے، اس کے کچھ حصے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

مصری وزارت سیاحت اور نوادرات کے مطابق سرنگ کا ڈیزائن یوپلینوس کی 1,306 میٹر لمبی سرنگ سے ملتا جلتا ہے جویونانی جزیرے ساموس پر 6 ویں صدی قبل مسیح کی ایک آبی نالی ہے ،جسے اکثر انجینئرنگ کا کمال کہا جاتا ہے۔

مارٹنیزجو 2004 سے کلیوپیٹرا VII کے گمشدہ مقبرے کی تلاش میں Taposiris Magna میں کام کر رہے ہیں ان کا خیال ہے کہ یہ  سرنگ ایک امید کی کرن ہے۔

Taposiris Magna کی بنیاد 280 قبل مسیح کے آس پاس بطلیموس II نے رکھی تھی، جو سکندر اعظم کے مشہور جرنیل کے بیٹے اور کلیوپیٹرا کے پیشواؤں میں سے ایک تھا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ یہ مندر دیوتا اوسیرس اور اس کی ملکہ، دیوی آئسس کے لیے وقف کیا گیا تھا ، وہ دیوتا جس کے ساتھ کلیوپیٹرا کا مضبوط تعلق تھا، آئسس کے مجسمے، نیز کلیوپیٹرا اور سکندر اعظم کے نام اور مشابہت والے سکے بھی وہاں ملے ہیں۔
واضح رہے اس کی مزید تحقیقات اہم معلومات فراہم کرسکتی ہے، آیا نئی سرنگ ان طویل گمشدہ مقبروں تک لے جا سکتی ہے جن کی ماہرین کو کئی سالون سے تلاش ہے۔

یہ پڑھیں:پادری کا کرپٹو کرنسی اسکیم کے ذریعےپیروکاروں کے ساتھ فراڈ

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top