جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسٹوریز فیچر میں انسٹاگرام کی اہم اضافہ کرنے کی تیاری

05 جنوری, 2024 15:10

کیلیفورنیا: ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ کی معروف ایپلی کیشن انسٹاگرام ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی اسٹوریز پر دیگر صارفین کی پروفائل کو شیئر کر سکیں۔

رپورٹس کے مطابق میٹا کا ذیلی پلیٹ فارم اب اس فیچر میں پروفائل شیئرنگ کی سہولت کا اضافہ کرنے جا رہا ہے جس کا مقصد کسی پروفائل کو اسٹوریز میں شیئر کرتے ہوئے فالوورز کی نظروں میں لانا ہوگا۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے فالوورز اسٹوریز میں شیئر کی گئی پروفائل باآسانی دیکھ سکیں گے اور فالو کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام نے بیک گراؤنڈ ایڈیٹنگ ٹول متعارف کرادیا

یہ فیچر ان گمنام افراد کی مدد کرنے میں اہم ثابت ہوگا جو زیادہ شہرت کے مستحق ہیں۔

ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں لیک کرنے والے ماہر الیسینڈرو پیلوزی نے اس نئے فیچر کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ کمپنی پروفائل شیئرنگ فیچر پر کام کر رہی ہے۔

یہ فیچر فی الحال تشکیل کے مراحل میں ہے عام صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top