جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ذاتی مفادات کو ترجیح، افغان کرکٹ بورڈ نے تین اہم تین کھلاڑیوں کو سزا دیدی

26 دسمبر, 2023 14:45

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ملک کیلئے کھیلنے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دینے پر تین اہم تین کھلاڑیوں کو سزا دے دی۔

افغان کرکٹ بور کی جانب سے مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی اور نوین الحق کو ایک سال تک سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اگلے دو سال تک لیگ کرکٹ کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تینوں کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ انہیں جنوری ایک 2024 کے سینٹرل کنٹریکٹ سے آزاد کیا جائے اور ساتھ ہی فرنچائز ٹورنامنٹ کیلئے این او سی جاری کیا جائے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو سامنے رکھتے ہوئے بورڈ نے تینوں کے خلاف سخت ڈسپلنری ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مین آف دی میچ افغان کھلاڑی ابراہیم زادران کی پاکستان کیخلاف سیاسی بیان بازی

بورڈ نے بیان کہا کہ تینوں کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کرتے رہے کیونکہ وہ خود کو لیگ کرکٹ میں مصروف رکھنا چاہتے تھے، جس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے ملکی کرکٹ کے مفاد کی بجائے اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔

تینوں کھلاڑیوں کے مطالبے پر بورڈ کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کی اور کرکٹ بورڈ کے حق میں بہتری کے اقدامات کے طور پر سزائیں تجویز کیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top