جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، عثمان خواجہ کو سیاہ پٹی باندھنا مہنگا پڑگیا

22 دسمبر, 2023 14:52

میلبرن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پرتھ ٹیسٹ میں فلسطینیوں کے حق میں سیاہ پٹی باندھنے پر عثمان خواجہ کی سرزنش کردی۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں بازو پر سیاہ پٹی پہن کر شرکت کی تھی، جس پر آئی سی سی نے سرزنش کردی۔

میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران عثمان نے فلسطین کی حق میں آواز اٹھاتے ہوئے جوتے پہنے تھے جن پر "آزادی انسان کا حق ہے اور تمام انسان برابر ہیں” لکھا ہوا تھا، جس پر آئی سی سی کی جانب سے اوپنر کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ ایسے جملے جوتوں پر لکھ کر ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکتے۔

انھوں نے ان پیغامات پر ٹیپ لگا دیا تھا مگر سیاہ پٹی بازو پر باندھ کر فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لڑ کر جوتے پہننے کی اجازت لوں گا، عثمان خواجہ فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے

خیال رہے کہ سیاہ پٹی پہننے سے قبل کسی بھی کھلاڑی کو متعلقہ بورڈ اور آئی سی سی سے اجازت لینا پڑتی ہے۔

آئی سی سی کے ترجمان نے کہا کہ عثمان خواجہ کو کپڑوں اور سامان سے متعلق قوانین کی شق ایف کی خلاف ورزی پر تنبیہ کا سامنا کرنا پڑا، انھوں نے پاکستان سے پہلے ٹیسٹ میں سیاہ پٹی کی صورت میں اپنا ذاتی پیغام دیا مگر اس کیلیے کرکٹ آسٹریلیا اور آئی سی سی دونوں سے اجازت نہیں لی جوکہ قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس لیے انھیں مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آئی سی سی کی سرزنش کے بعد اگر عثمان خواجہ نے میلبورن میں دوبارہ ایسا کیا تو انھیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top