جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

واٹس ایپ میں دلچسپ فیچر ،ویڈیو کالز کے دوران آڈیو شیئرکرنا ممکن

21 دسمبر, 2023 12:36

 

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ میں ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا گیا ہے یہ فیچر ویڈیو کالز کے تجربے کو بدل کر رکھ دے گا۔

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں ویڈیو کالز کے دوران آڈیو شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اہم فیچر کے استعمال سے اب صارفین ویڈیو کالز کے دوران آڈیو کو بھی شیئر کرسکتے ہیں جس کے تحت ویڈیو کال کے دوران فون میں موجود کوئی بھی آڈیو فائل پلے کرنا ممکن ہوگا۔

 

Soon you can share your screen on WhatsApp video calls: Here's how

 

صرف یہی نہیں اس فیچر سے صارفین اکٹھے پسندیدہ گانے سن سکیں گے، اکٹھے دفتری کام کر سکیں گے اور بھی کئی مقاصد کے لیے اسے استعمال کیا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق جب کوئی صارف ویڈیو کال کے دوران اسکرین شیئر کرے گا تو فون کی جانب سے آڈیو بھی منتقل کی جائے گی۔

اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ روایتی ویڈیو کانفرنسنگ ایپس جیسے مائیکرو سافٹ ٹیمز، گوگل میٹ، زوم اور فیس ٹائم کو ٹکر دینے کے قابل ہو جائے گی۔

گوگل میٹ اور زوم جیسی ایپس میں بھی اسکرین شیئرنگ کا فیچر اسی طرح کام کرتا ہے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ میں 2023 کے دوران صارفین کی سہولیات کے لیےمتعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئےہیں۔

یہ پڑھیں : برازیل کی خاتون اوّل ایلون مسک پر برہم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top