جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی پی ایل 2024 :کھلاڑیوں کی نیلامی کا آغاز

19 دسمبر, 2023 15:56

 

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی آج سے دبئی میں شروع ہوگئی۔

رپورٹ کےمطابق گزشتہ دنوں آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے روسٹر جاری کیا گیا تھا جس میں 333 کرکٹرز شامل ہیں،ان مجموعی 333 کھلاڑیوں میں سے 214 بھارتی اور 119 غیر ملکی کھلاڑی ہیں جن میں سے 2 کھلاڑی ایسوسی ایٹ ممالک سے ہیں۔

میڈیا کے مطابق آئی پی ایل آکشن میں کیپڈ کھلاڑیوں کی تعداد 116 جب کہ اَن کیپڈ کھلاڑیوں کی تعداد 215 ہے اور 2 کھلاڑیوں کا تعلق ایسوسی ایٹ ممالک سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب زیادہ سے زیادہ 77 سلاٹ دستیاب ہیں جن میں سے 30 غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے مختص کیے گئے ہیں،دو کروڑ بھارتی روپے سب سے زیادہ ریزرو قیمت ہے جس میں 23 کرکٹرز کو بریکٹ میں رکھنے کا انتخاب کیا گیا ہے۔

نیلامی کی فہرست میں 13 کھلاڑی ہیں جن کی بنیادی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے، نیلامی مقامی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے سے جاری ہے۔

یاد رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹی ٹوئنٹی مینز کرکٹ لیگ ہے جو ہر سال بھارت میں منعقد ہوتی ہے اور اس میں 10 فرنچائز ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2007 میں لیگ کا آغاز کیا تھا، آئی پی ایل ہر سال عام طور پر ہر سال مارچ اور مئی کے درمیان موسم گرما میں منعقد ہوتا ہے۔

2023 کی چیمپیئن چنئی سپر کنگز ہے جس نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں فائنل میں گجرات ٹائٹنز کو شکست دی تھی۔

یہ پڑھیں : کورونا وائرس؛ نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے آئی پی ایل کیلئے دستیابی ظاہر کردی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top