جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز: قومی ٹیم پر جرمانہ عائد

18 دسمبر, 2023 19:03

پرتھ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق قومی ٹیم پر پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 پوائنٹ بھی کاٹ دیے گئے ہیں، 2 پوائنٹ کاٹنے پر پاکستان ٹیم کے پوائنٹ کی شرح 66.67 سے 61.11 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے ہرادیا

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 2 اوورز مقررہ وقت میں کم کرانے کی مرتکب ہوئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top