جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ناسا کا46 سال سے محو سفر خلائی جہاز خراب

19 دسمبر, 2023 12:04

ناسا کا پانچ عشروں سے خلا میں موجود وائیجر ون نامی خلائی جہازتکنیکی خرابی کے باعث عجیب و غریب پیغامات بھیجنے لگا ہے۔

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے کے مطابق یہ خلائی جہاز کم و بیش پانچ عشروں سے خلا میں ہے، وائیجر ون زمین سے 15 ارب میل کے فاصلے پر ہےاس سے زمین تک سگنل پہنچنے میں 22 گھنٹے لگتے ہیں۔

اس خلائی جہاز کو 1977 میں روانہ کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر یہ خلائی جہاز5 سالہ مشن پر تھا، اسے مشتری اور زحل کے پاس سے گزرنا تھا تاہم یہ کسی نہ کسی طور پر 46 سال سے محوِ سفر ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ انسان کی بنائی ہوئی واحد شے ہے جو نظامِ شمسی کی گرفت سے نکلنے میں کامیاب رہی ہے۔

روبوٹک مشنز کے نظم و نسق پر مامو ر ناسا کی جیٹ پروپلژن لیب نےسوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ ماہرین کی ٹیم وائیجر ون کے فلائٹ ڈیٹا سسٹم میں رونما ہونے والی پیچیدگی کی جانچ کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ خلائی جہاز زمین سے بھیجے جانے والے احکام کی تعمیل توابھی بھی کر رہا ہےلیکن قابلِ استعمال مواد نہیں بھیج رہا۔

واضح رہےناسا نے گزشتہ برس وائیجر ون اور وائیجر ٹو کے بعض سسٹمز کو غیر فعال کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ اس کا مقصد ان خلائی جہازوں کو توانائی فراہم کرنے والے پلوٹونیم کا ذخیرہ ختم ہونے تک استعداد اور میعاد بڑھانا تھا۔
کیونکہ ایک اندازے کے مطابق دونوں خلائی جہاز 2030 تک کام کرتے رہیں گے،اس کے بعد ان کے ٹرانسمٹرز اورآلات کام کرنا چھوڑ دیں گے، شٹ ڈاؤن کے بعد دونوں خلائی جہاز خلا میں بھٹکتے پھریں گے۔

یہ پڑھیں:اب ناسا کے خلا باز ڈیزائنر سوٹ پہن کر چاند پر جائیں گے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top