جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آٹو پائلٹ سسٹم میں خرابی ،ٹیسلا نے 20 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس طلب کرلیں

14 دسمبر, 2023 17:45

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی ٹیسلانے 20 لاکھ سے زائد گاڑیاں آٹو پائلٹ سسٹم میں خرابی کے باعث واپس منگوالی ہیں کیونکہ یہ خرابیاں لوگوں کے لیے خطرہ بن رہی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیسلا کا کہنا ہے کہ آٹو پائلٹ سافٹ ویئر سسٹم کنٹرول ڈرائیور کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہو سکتا۔

کمپنی کانقص نکل آنے کے بعد گاڑیوں کو مارکیٹ سے واپس طلب کرنے کا فیصلہ اپنی نوعیت کا ایک بڑا فیصلہ ہے، جس پرٹیسلا کا کہنا ہے کہ وہ نئے حفاظتی اقدامات لگائے گی اور موجودہ نقائص کو دور کرے گی۔

ٹیسلا کے گاڑیوں کو واپس طلب کرنے کے اقدام پر نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے قائم مقام ایڈمنسٹریٹر این کارلسن نے بدھ کو امریکی ایوان نمائندگان کے سامنے بات کرتے ہوئےکہا کہ وہ خوش ہیں کہ ٹیسلا نے گاڑیاں واپس لینے پراتفاق کیا۔

این کارلسن کا کہنا تھا کہ ہم نے سب سے پہلے اگست2021 میں ٹیسلا کے آٹو پائلٹ فنکشن کی تحقیقات شروع کیں، جب آٹو پائلٹ آن ہونے پر متعدد حادثات سامنے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک چیز جس کا ہم نے تعین کیا ہے وہ یہ ہے کہ جب وہ سسٹم آن ہوتا ہے تو ڈرائیور ہمیشہ توجہ نہیں دیتے ہیں۔

نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے ترجمان نے کہا کہ خودکار ٹیکنالوجی حفاظت کو بہتر بنانے کا وعدہ کرتی ہے لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب اسے ذمہ داری کے ساتھ لگایا جائے۔

واضح رہے کہ جن گاڑیوں کو مارکیٹ سے اٹھایا گیا ہے، ان میں پانچ اکتوبر 2012 اور سات دسمبر2023 کے درمیان تیار کردہ وائے، ایس، تھری، اور ایکس ماڈلز میں شامل ہیں۔

 

یہ پڑھیں: ایلون مسک نے ٹیسلا کے مزید 3.6 ارب ڈالر کے حصص فروخت کردیے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top