جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اینڈرائیڈ صارفین واٹس ایپ کی بڑی سہولت سے محروم

16 نومبر, 2023 15:33

میٹا کی زیر ملکیت پیٖغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بہت بڑی سہولت ختم ہونے والی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مستقبل قریب میں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کا بیک اپ ڈیٹا گوگل ڈرائیو اسٹوریج کی 15 جی بی لمٹ کا حصہ بن جائے گا۔

دسمبر سے واٹس ایپ بیٹا (beta) صارفین کا واٹس ایپ ڈیٹا گوگل اسٹوریج میں جگہ گھیرنے لگے گا، عام صارفین کو اس تبدیلی کا سامنا 2024 میں کسی وقت ہوگا۔

واٹس ایپ ڈیٹا کا بیک اپ اس وقت مددگار ثابت ہوتا ہے جب آپ اپنا فون تبدیل کرتے ہیں اور گوگل ڈرائیو کے ذریعے اس تک رسائی آسان ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں ایک نئے بہترین فیچر کا اضافہ کردیا گیا

یاد رہے کہ ابھی گوگل ڈرائیو میں واٹس ایپ چیٹ ہسٹری کو اسٹوریج کی حد کا حصہ نہیں سمجھا جاتا۔

گوگل اکاؤنٹس کے ساتھ 15 جی بی کی مفت کلاؤڈ اسٹوریج ملتی ہے جو جی میل، ڈرائیو اور فوٹوز وغیرہ کے لیے استعمال ہوتی ہے، جس میں اب واٹس ایپ چیٹ ہسٹری کو بھی شامل کردیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top