جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کونسے جی میل اکاؤنٹس یکم دسمبر کو ڈیلیٹ کردیے جائیں گے؟

10 نومبر, 2023 16:02

گوگل کی جانب سے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ دسمبر میں تمام غیر فعال جی میل اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے جا سکتے ہیں۔

گوگل نے مئی 2023 میں اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 2 سال سے غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

جی میل، ڈاکس، ڈرائیو، میٹ، کیلنڈر، یوٹیوب اور فوٹوز کے لیے غیر فعال گوگل اکاؤنٹس پر اس پالیسی کا اطلاق ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر صارفین غیر فعال گوگل اکاؤنٹس پر لاگ ان نہیں ہوں گے تو انہیں یکم دسمبر 2023 کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

30 نومبر تک صارف کے غیر فعال جی میل اکاؤنٹ سمیت ریکوری ای میل اکاؤنٹس پر متعدد ای میلز بھیجی جائیں گی اور پھر اکاؤنٹ یا مواد ڈیلیٹ کیا جائے گا۔

اگر صارف کی جانب سے کچھ نہ کیا گیا تو پھر اس کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا اور پھر اس تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: جی میل نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

اس پالیسی کا اطلاق ذاتی گوگل اکاؤنٹس پر ہوگا جبکہ اداروں سے منسلک اکاؤنٹس متاثر نہیں ہوں گے۔

اس سے بچنے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ اپنے گوگل اکاؤنٹ پر ہر 2 سال میں کم از کم ایک بار ضرور لاگ ان ہو جائیں تاکہ کمپنی اسے فعال تصور کرے، یا پھر اس اکاؤنٹ کو یوٹیوب پر استعمال کریں، گوگل ڈرائیو اوپن کرلیں، گوگل سرچ کریں یا تھرڈ پارٹی ایپ کو اس اکاؤنٹ سے لنک کردیں تو بھی اسے ڈیلیٹ ہونے سے بچانا ممکن ہو جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top