جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوٹیوب پریمیئم کی قیمتوں میں اضافہ، صارفین ناراض

08 نومبر, 2023 14:07

 

مشہور ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے نیٹ فلکس، ایپل ٹی وی پلس اور ڈزنی پلس کے بعد اپنی پریمیئم سروس کی قیمتیں بھی بڑھا دیں ہیں۔
یوٹیوب اپنی پریمیئم سروس میں صارفین کو اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھنے کے ساتھ ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے اور دیگر ایپس کے پسِ منظر میں ویڈیو چلانے کی سہولت دیتا ہے۔

برطانیہ میں یوٹیوب پریمیئم فیملی پلین کی قیمت 17.99 پاؤنڈز سے بڑھا کر 19.99 پاؤنڈز جبکہ امریکا اور کینیڈا میں قیمتوں میں 30 فی صد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات ٹیوب پریمیئم استعمال کرنے والے صارفین کو ای میل کے ذریعے فراہم کی گئی۔

ای میل میں یوٹیوب کی جانب سے بتایا گیا کہ کمپنی نے یوٹیوب پریمیئم اس لیے بنایا تھا کہ صارفین مداخلت کے بغیر یوٹیوب کا تجربہ کریں تاکہ ویڈیو، تخلیق کاروں اور میوزک آرٹسٹ کے قریب ہوا جاسکے،اس لیے بہتر سروس اور فیچرز کا تسلسل جاری رکھنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا، جس کا اطلاق 21 نومبر سے ہوگا۔

لیکن صارفین نے ای میل کے بعد سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم کے متعلق شکایتوں کے انبار لگاتے ہوئے سروس کا استعمال ترک کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

صارفین نے غصے کا اظہار کرنے کے لیے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کا سہارہ لیا۔

ایک صارف نے کہا کہ’میرے پاس شروع سے یوٹیوب پریمیئم تھا اور اب قیمتوں میں اضافے کے بعد اس کو کینسل کردیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک صارف نے کمپنی کوحقیقت سے دور قراردیا ہے۔

یہ پڑھیں:چین میں دنیا کا سب سے بڑا آبی سائنس پارک قائم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top