جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گوگل کا بڑا فیصلہ : پاسورڈ کا دور ختم ؟

12 اکتوبر, 2023 14:44

گوگل نے تمام صارفین کو پاس کیز پر لانے کے لیے بڑااعلان کردیا ہے ، اس اعلان کے مطابق اس کی ایپس اور سروسس جلد ہی  ڈیفالٹ طور پر بغیر پاس ورڈ کے ہوں گی۔

یہ اقدام 1960 کی دہائی سے موجود پاس ورڈزسسٹم ختم کر کے لوگوں کو ایک محفوظ اور زیادہ موثر فارمیٹ پر منتقل کرنا ہے جو ٹیکنالوجی انڈسٹری کے مابین وسیع تر اتفاق رائے سے طے ہواہے۔

پاس کِیز کسی کوڈ کو بائیومیٹرک معلومات جیسا کہ فنگر پرنٹ یا چہرے کی شناخت کے ساتھ جوڑتے ہیں، جس سے انہیں یاد رکھنا آسان اور چوری کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

پاس کیز کو پہلی بار 2023 کے شروع میں متعارف کرایا گیا تھا جس کےبعد گوگل ایپس جیسا کہ یوٹیوب، سرچ اور میپس اس نئے فارمیٹ کو سپورٹ کرتی ہیں، حالانکہ اس کا استعمال توقع سے کہیں زیادہ سست نظر آرہا ہے۔

جس کے پیش نظر گوگل نے یہ تسلیم کیاہے کہ نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں وقت لگتا ہے‘، اور اسی وجہ سے لوگوں کو عارضی طور پر پاس کِیز کی بجائے جہاں بھی ممکن ہو پاس ورڈ استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی نے  صارفین کو پاس کِیز اپنانے کا مشورہ دیا ہے اور دعویٰ کیا کہ نئی ٹیکنالوجی تیز تر اور زیادہ محفوظ ہے۔

گوگل کے پروڈکٹ مینیجرز سری رام کارا اور کرسٹیان برانڈ نے ایک پوسٹ میں اس اقدام کی وضاحت کی کہ یہ پاس ورڈ کے مقابلے میں 40 فیصد تیز ہیں اور ایک قسم کی کرپٹوگرافی پر انحصار کرتے ہیں جو انہیں زیادہ محفوظ بناتا ہے۔

کمپنی نے اس بات کی تاریخ طے نہیں کی کہ پاس ورڈز کو کب مکمل طور پر ختم کیا جائے گا، لیکن کچھ سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کا خاتمہ ناگزیر ہے جو ہیکرزکے لیے فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے۔

جس کے باعث گوگل نے صارفین کو پاس کیز پر لانے کے لیے یہ اقدام کیا ہے کہ گوگل صارفین جو پہلے ہی پاس کیز استعمال نہیں کرتے ہیں، اگلی بار جب وہ اپنے اکاؤنٹ میں سائن اِن کریں گے تو انہیں ایک پرامپٹ موصول ہو گا۔

جبکہ ای بے اور اوبر سمیت دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کی جانب سے پاس کِیز کو پہلے ہی فعال کیا جا چکا ہے کیونکہ ٹیک انڈسٹری جلد ہی روایتی پاس ورڈز سے مکمل طور پر منتقل ہونا چاہتی ہے۔

اوبر میں انجینئرنگ کے سینیئر ڈائریکٹر رامسن بیتیوسف کا کہنا ہے کہ اپنی ایپس میں پاس کِیز لانچ کرنے اور تمام صارفین کو پاس کِیز اپنانے کی ترغیب دینے سے ہم نے بہت اچھے نتائج دیکھے ہیں۔

جبکہ اس منتقلی کو مکمل نافذ کرنے والا فیڈو (فاسٹ آئیڈینٹٹی آن لائن) الائنس ایپل، گوگل ، مائیکروسافٹ اور سینکڑوں ٹیک کمپنیوں کے ساتھ مل کر نیا لاگ اِن معیار تیار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

مائیکروسافٹ کی شناختی پروگرام مینجمنٹ ٹیم کے سربراہ ایلکس سائمنز کے بقول، ’پاس ورڈ کے بغیر دنیا میں مکمل تبدیلی کا آغاز صارفین کی جانب سے اسے اپنی زندگی کا فطری حصہ بنانے سے ہو گا۔

’پلیٹ فارمز پر ایک کمیونٹی کے طور پر مل کر کام کرکے، ہم بالآخر اس وژن کو حاصل اور پاس ورڈز کو ختم کرنے کی طرف اہم پیش رفت کرسکتے ہیں۔‘

یہ پڑھیں : گوگل پکسل 8 سیریز کے 2 نئے فونز متعارف کرادیے گئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top