جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

واٹس ایپ کی خود کو مکمل تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی، نئے فیچرز کا اضافہ

28 ستمبر, 2023 15:37

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ کے ڈیزائن کو بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، اسی لئے کمپنی کی جانب سے یوزر انٹرفیس میں نئے فیچرز اور تبدیلیوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ان نئے فیچرز اور تبدیلیوں کے بعد واٹس ایپ یوزر انٹرفیس مکمل طور پر تبدیل محسوس ہونے لگے گا۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ یوزر انٹرفیس کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

نئے یوزر انٹرفیس میں نئے آئیکونز کو متعارف کرایا جائے گا جبکہ لائٹ اور ڈارک موڈز کے لیے ایک نمایاں گرین کلر تھیم کا اضافہ بھی کیا جائے گا، اسی طرح چیٹ ببل کے رنگوں اور فلوٹنگ ایکشن بٹن کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارف

رپورٹ میں کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کے اوپر سے سبز رنگ کو ہٹایا جا رہا ہے، واٹس ایپ کا نیا یوزر انٹرفیس اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

چونکہ ابھی نئے یوزر انٹرفیس کی آزمائش بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تو تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top