جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

واٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارف

14 ستمبر, 2023 15:23

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں حالیہ ہفتوں میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے،جس میں ایچ ڈی ویڈیوز، میسج ایڈیٹنگ، ایک اکاؤنٹ کو کئی ڈیوائسز میں استعمال کرنے سمیت متعدد نئے فیچرز اب صارفین کو دستیاب ہیں۔

ایسا ہی ایک فیچر چینلز کے نام سے جون 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا جو اس وقت چند ممالک تک محدود رکھا گیا تھا، مگر اب اسے دنیا بھر میں صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ چینلز فیچر 150 سے زائد ممالک میں متعارف کرایا جا رہا ہے، اب دنیا بھر میں صارفین چینلز کو فالو کر سکیں گے اور اس کے لیے سرچ ایبل ڈائریکٹری کی مدد لے سکیں گے۔

صارفین سرچ کرکے اپنی پسندیدہ ٹیموں، مشاغل، شخصیات یا دیگر شعبوں کی اپ ڈیٹس پر مشتمل چینلز کو فالو کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ڈیوائس میں بیک وقت کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس کو استعمال کرنا اب ممکن

ان چینلز کے ایڈمنز کے لیے چینلز کے ذریعے ٹیکسٹ، فوٹوز، ویڈیوز، اسٹیکرز اور پولز بڑے پیمانے پر لوگوں سے شیئر کرنا ممکن ہوگا۔

150 سے زائد ممالک میں فیچر کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ اس میں چند نئے اضافے بھی کیے جا رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق چینلز ڈائریکٹری کو بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ ممالک کے مطابق چینلز کو فلٹر کیا جا سکے۔

صارفین چینلز کی پوسٹ پر ایموجی کے ذریعے اپنے ری ایکشن کا بھی اظہار کر سکتے ہیں جبکہ ایڈمنز اپنی پوسٹس کو 30 دن تک ایڈٹ کر سکیں گے، ہر صارف آنے والے مہینوں میں اپنا چینل تیار کرسکے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top