جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

واٹس ایپ نے نیا فیچر لنک ود فون نمبر متعارف کرادیا، استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

13 جولائی, 2023 13:54

واٹس ایپ نے لنک ود فون نمبر نامی فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔

اس فیچر کو گزشتہ ہفتے بیٹا (beta) ورژن میں پیش کیا گیا تھا اور اب اسے تمام صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔

اس فیچر سے واٹس ایپ کے ویب ورژن پر اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کے لیے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے کی ضرورت ختم کی جا رہی ہے۔

اس فیچر کا مقصد واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویب ورژن میں استعمال کرنے کا عمل آسان بنانا ہے۔

خیال رہے کہ اب تک میسجنگ ایپ کے ویب ورژن پر لاگ ان ہونے کے لیے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا ضروری ہوتا تھا۔

اس فیچر کے لیے سب سے پہلے تو واٹس ایپ کو ایپ اسٹور یا گوگل پلے اسٹور پر جاکر اپ ڈیٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کیلئے ایک اور شاندار متعارف کرادیا

اس کے بعد ویب براؤزر پر واٹس ایپ ویب کو اوپن کریں، وہاں دائیں جانب کیو آر کوڈ موجود ہوگا جبکہ بائیں جانب نیچے لنک ود فون نمبر کا آپشن ہوگا۔

اس آپشن پر کلک کرنے پر آپ سے فون نمبر پوچھا جائے گا، فون نمبر کے اندراج پر ویب پیج پر 8 ہندسوں کا کوڈ لکھا نظر آئے گا، اس کے بعد موبائل پر واٹس ایپ اوپن کرکے لنکڈ ڈیوائس کے آپشن میں جائیں۔

ایسا کرنے پر کیو آر کوڈ اسکین کرنے کے لیے کیمرا اوپن ہو جائے گا مگر نیچے لنک ود فون نمبر کا آپشن موجود ہوگا، اس پر کلک کریں، اس کے بعد 8 ہندسوں کے کوڈ کا اندراج کرنے پر ویب ورژن پر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اوپن ہو جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top