جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین نے اپنا پہلا سویلین خلاباز اسپیس میں بھیج دیا

30 مئی, 2023 13:51

بیجنگ: چین نے اپنا پہلا سویلین خلاباز اسپیس میں بھیج دیا۔

چین کا خلائی جہاز Shenzhou-16 تین چینی خلا بازوں کو لے کر ٹیان گانگ خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگیا ہے۔

اس مشن میں سوار ایک سویلین سائنسدان ہیں، یونیورسٹی کے پروفیسر گوئی ہائیچاؤ خلا میں جانے والے پہلے چینی شہری ہیں، چین رواں عشرے کے آخر تک چاند پر بھی انسانی مشن بھیجنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا خلائی جہاز عام شہریوں کو لے کر خلا میں روانہ

رپورٹس کے مطابق چین کا یہ مشن خلائی اسٹیشن پر مختلف تجربات بھی کرے گا۔

 

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top