جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹوئٹر کا بلیو برڈ لوگو دوبارہ بحال کردیا گیا

07 اپریل, 2023 14:40

سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر کا بلیو برڈ لوگو کئی دن بعد بحال کر دیا گیا ہے۔

3 اپریل کی شب سے ٹوئٹر پر آئیکونک بلیو برڈ کی بجائے ایک کرپٹو کرنسی سے منسلک کتے کا لوگو نظر آرہا تھا۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک طویل عرصے سے اس کرپٹو کرنسی ڈوگی کوائن کے حامی ہیں جو 2013 میں ایک مذاق کے طور پر تیار کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کردیا گیا، آخر وجہ کیا ہے؟

ٹوئٹر کے لوگو پر اس کرنسی کے لوگو کے استعمال سے کرپٹو کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا تھا۔

اب ٹوئٹر کی جانب سے بلیو برڈ لوگو کو واپس لانے سے ڈوگی کوائن کی قدر میں 9 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

ٹوئٹر یا ایلون مسک نے یہ وضاحت نہیں کی کہ آخر لوگو کچھ دن کے لیے تبدیل کیوں کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top