جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کرکٹر شاداب خان کا قومی ٹیم کی کپتانی ملنے پر بیان سامنے آگیا

14 مارچ, 2023 13:52

لاہور: افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر کرکٹر شاداب خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ینگ ٹیم ہے اور میں اس کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاداب خان کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں کپتان نے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے، اپنی قابلیت کے مطابق نبھانے کی کوشش کروں گا۔

شاداب نے کہا کہ میں نئے کھلاڑیوں کے ٹیم میں جگہ بنانے پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں، کھلاڑی اس ٹارگٹ کے ساتھ کھیلنا شروع کرتے ہیں کہ اعلیٰ سطح پر جائیں، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنے ملک کی نمائندگی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے سیریزکے لئے اسکواڈ کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ینگ ٹیم ہے اور میں اس کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ینگ ٹیم میں انرجی ہوتی ہے، کوشش کروں گا کہ یہ انرجی خود بھی لوں، یہ ایک دلچسپ سیریز ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top