جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایلون مسک نے ٹیسلا کے مزید 3.6 ارب ڈالر کے حصص فروخت کردیے

16 دسمبر, 2022 15:09

ایلون مسک نے اپنی جدید ترین گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مزید 3.6 ارب ڈالرکے حصص فروخت کردیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رواں سال اب تک ایلون مسک ٹیسلا کے 23 ارب ڈالرکے شیئرز فروخت کر چکے ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے زیادہ تر شیئر ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے کی مالی اعانت کے لیے فروخت کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک کا کار کو اڑانے کا فیصلہ

یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹیسلا کے حصص کی فروخت بند کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم انہوں نے اب ٹیسلا کے مزید 3.6 ارب ڈالر کے حصص فروخت کر دیے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top