مقبول خبریں
ٹوئٹر نے مزید ہزاروں ملازمین کو نکال دیا
ٹوئٹر نے مزید ہزاروں ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔
سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے 4400 سے 5500 کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔
ان ملازمین کو ملازمت سے نکالنے سے قبل آگاہ بھی نہیں کیا گیا بلکہ انہیں اس کا علم اس وقت ہوا جب ٹوئٹر ورک سسٹمز تک رسائی ختم کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے ان ملازمین کو ایک ای میل بھیج کر بتایا گیا کہ انہیں نکالنے کی وجہ اخراجات میں کمی لانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں 90 فیصد سے زائد عملے کو ٹوئٹر نے نوکری سے فارغ کردیا
خیال رہے کہ اکتوبر کے آخر میں ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا تھا۔
اس کے بعد سے ایلون مسک کی جانب سے کافی اقدامات کیے گئے ہیں اور 50 فیصد ملازمین کو بغیر نوٹس کے فارغ کیا گیا۔