جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایلون مسک نے ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا

01 نومبر, 2022 14:30

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرتے ہوئے کمپنی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کی حوالگی کے معاہدے کی تکمیل کے تحت ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد ڈائریکٹر بن گئے ہیں۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز سے نکالے گئے 9 افراد میں بورڈ کے سابق چیئرمین بریٹ ٹیلر اور سابق سی ای او پراگ اگروال شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا 44 بلین ڈالر کا ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

خیال رہے کہ مسک نے ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرتے ہی چند بڑے عہدیداران بشمول سی ای او پراگ اگروال، چیف فنانس آفیسر نیڈ سیگال سمیت لیگل افیئرز اور پالیسی چیف وجے گاڈے کو برطرف کردیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top