جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فرانسیسی کمپنی نے ہارٹ اٹیک سے بچانےکے لئے جیکٹ تیار کرلی

08 جنوری, 2019 19:40

جب کسی فرد کو دل کے دورے کا سامنا  کرنا پڑتا ہے تو آپ دل کے ڈاکٹر سے رجوع  کرتے ہیں
لیکن فرانس سے تعلق رکھنے والی کمپنی کرون لائف نے اسی خیال کو مدنظر رکھ کر ایسی واسکٹ تیار کی ہے جو ہارٹ اٹیک کی قبل از وقت پیشگوئی کرسکتی ہے۔
تفصلات کے مطابق لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس نمائش کے دوران اس واسکٹ کو پیش کیا گیا اور کمپنی کے مطابق یہ ان افراد کے لیے مددگار ثابت ہوسکے گی جو امراض قلب کا شکار ہیں
 
فرانسیسی کمپنی کا ماننا ہے کہ اس نئی ڈیوائس سے قبل از وقت ہارٹ اٹیک کی پیشگوئی اور اس کی روک تھام ممکن ہوسکے گی جس سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔
اسے کاٹن سے تیار کیا گیا تاکہ لوگ اسے روزانہ پہن سکیں جبکہ اس میں موجود سنسرز دل کی برقی سرگرمی، سانس، جسم کے درجہ حرارت اور عام جسمانی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں۔
ان سب کا ڈیٹا صارف ایک ایپ کے ذریعے اپنے فون میں دیکھ سکتا ہے اورکسی قسم کی گڑبڑ کی علامت دیکھ کر ڈاکٹر سے رجوع کرسکتے ہیں۔
اس واسکٹ کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ جسم سے منسلک ہوتا ہے اور اس کا ڈیٹا محفوظ کلاﺅڈ سروس میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
اس کی قیمت 200 یورو رکھی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top