جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوٹیوب کا صارفین کی آسانی کیلئے چند نئے فیچرز کا اضافہ

26 اکتوبر, 2022 14:07

کمپنی نے یوٹیوب ایپ میں اپنے صارفین کی آسانی کے لئے چند نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اب صارفین اپنی ویڈیوز کو زوم کرسکیں گے، پنچ ٹو زوم نامی فیچر سے ویڈیوز میں زوم ان کرنا ممکن ہوجائے گا۔

یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا اور وہ زوم کرکے ویڈیوز کی زیادہ تفصیلات کا جائزہ لے سکیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ Precise seeking نامی فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے کسی ویڈیو کے مخصوص اسپاٹ کو فوری دریافت کرنا ممکن ہوگا جو سوائپ اپ کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبرز کے لئے ایک اور آسانی، نیا آپشن آگیا

یہ دونوں فیچرز آنے والے چند دنوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب یوٹیوب میں ڈارک تھیم کو بھی بہتر کیا گیا ہے، اب ڈارک تھیم زیادہ ڈارک ہوجائے گی اور یہ تھیم ویڈیو کے مطابق بیک گراؤنڈ کلر کو اپنا لے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top