مقبول خبریں
وقار یونس کی وجہ سے میرا کیرئیر تباہ ہوا ہے: احمد شہزاد
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ وقار یونس کی وجہ سے میرا کیرئیر تباہ ہوا ہے۔
ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے کہا کہ سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی جانب سے بورڈ میں ایک رپورٹ جمع کروائی گئی تھی کہ میں آؤٹ آف فارم ہوں مجھے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ میں پیش کی گئی رپورٹ کو خود نہیں دیکھا لیکن ایک نمائندے نے بتایا تھا کہ عمر اکمل اور مجھے آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے، وقار یونس کی وجہ سے ان کا کیرئیر تباہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کردی
احمد شہزاد نے کہا کہ ویرات کوہلی اور میں نے ساتھ ڈیبیو کیا لیکن دھونی کی رہنمائی میں کوہلی بہتری کی جانب گامزن ہوئے تاہم میرا کیرئیر زوال پذیر ہوا۔ بدقسمتی سے پاکستان میں لوگ آپ کی کامیابی کو برداشت نہیں کر سکتے، ہمارے سینئر کھلاڑی اور سابق کرکٹرز کسی کو کامیاب ہوتے دیکھنا ہضم نہیں کر سکتے، جو پاکستان کرکٹ کیلئے بدقسمتی ہے۔