جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے،ایف آئی اے

04 جون, 2022 12:35

لاہور کی خصوصی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شامل تفتیش نہیں ہوئے، دونوں کی گرفتاری مطلوب ہے۔

ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے گرفتاری طلب کر لی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت منسوخ کی جائے،ابھی ملزمان کا مزید کردار ثابت ہونا ہے۔

ایف آئی اے نےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ضمنی چالان بھی عدالت میں جمع کرا دیا، چالان میں ملزمان کی ولدیت اور مکمل ایڈریس تحریر کیے گئے۔

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جاری ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہبازعدالت میں پیش ہوئے۔

کیس میں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی ہے،عدالت نے سلمان شہباز،طاہر نقوی اور ملک مقصود کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال تک تحقیقات کی گئیں، ایف آئی اے کوئی شواہد ریکارڈ پر نہ لا سکی، پچھلے دور میں بدترین سیاسی انجینئرنگ کی گئی۔

حمزہ شہباز کے وکیل کا کہنا تھا کہ باپ بیٹا جب جیل میں تھے تو ایف آئی اے نے دونوں کو شامل تفتیش کیا، گزشتہ دور میں اپوزیشن لیڈرز کو دبانے کیلئے حکومتی مشینری کا استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعلیٰ سندھ نے وزراء اور سرکاری افسران کا پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top