مقبول خبریں
موٹرسائیکل سواروں کیلئے انتہائی بُری خبر
لاہور میں ٹریفک پولیس نے بغیرہیلمٹ کے حامل موٹرسائیکل سواروں کے شہر میں داخلے پر پابندی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی ٹریفک پولیس نے داخلی راستوں اورشاہراہوں پر 111 ناکے لگا دیئے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سوار آج شہر میں داخل نہیں ہونگے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
شہر کے داخلی راستوں اور اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی کردی گئی، مال روڈ ، کینال روڈ،مین بلیوارڈ، فیروزپور روڈ پر پولیس کے ناکے لگا دئیے گئے۔
اس کے علاوہ غیرمعیاری ہیلمٹ پہننے والوں کو بھی روک لیا گیا، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری خلاف ورزی چھوڑدیں ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔