جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ویڈیو: اڑن کار متعارف، کیا آپ اس میں سفر کرنا چاہیں گے؟

28 جنوری, 2022 14:10

سائنسدانوں نے 2 منٹ 15 سیکنڈ میں جہاز بن جانے والی گاڑی متعارف کرادی جو اب جلد ہی لندن سے پیرس تک فضا میں اڑتی نظر آئے گی۔

جن اڑن کار ہم فلموں میں دیکھتے تھے، اب ہم وہ حقیقت میں بھی دیکھ سکیں گے سلواکیہ کی کمپنی ایک ایسی ہی اڑن کار تیار کردی ہے۔

سلواکیہ کی سٹارٹ اپ کمپنی کلین ویژن نے اپنی اڑنے والی کار کے لیے پہلی فضائی قابلیت کا سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کر لیا ہے۔

گزشتہ برس جون کے مہینے میں بھی اُڑنے والی گاڑی یا فلائنگ کار کے آزمائشی ماڈل نے سلواکیا کے شہروں نیترا اور براٹیسلاوا کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے درمیان ایک گھنٹہ 35 منٹ کی پرواز کامیابی سے مکمل کی تھی۔ اب کمپنی نے اس کی باضابطہ پہلی پرواز کے لیے لندن سے پیرس کا روٹ منتخب کیا ہے۔

یہ گاڑی 2 منٹ 15 سیکنڈ میں کار سے ہوائی جہاز بن جاتی ہے اور توقع ہے کہ 100 میل فی گھنٹا رفتار کی حد سے اسے لندن سے پیرس پہنچنے میں 2 گھنٹے 15 منٹ لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئرن مین کی خصوصیت والا روبوٹ تیار کرلیا گیا

کار اور ہوائی جہاز کی ٹیکنالوجی کے ملاپ سے تیار کردہ ’ایئر کار‘ کے اس ماڈل میں بی ایم ڈبلیو کا انجن نصب ہے جبکہ اس میں کسی عام پٹرول پمپ کا ایندھن ڈالا جاتا ہے۔

 

70 گھنٹوں کی آزمائشی پروازیں مکمل کرنے کے بعد ایئر کار کو ہوائی سفر کے لیے محفوظ قرار دے دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق جلد ہی یورپی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا سرٹیفکیٹ ملنے پر لندن سے پیرس تک ایئر کار کے سفر کا آغاز کر دیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top