جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

رنگ بدلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی متعارف کرادی گئی

08 جنوری, 2022 12:28

کار بنانے والی کمپنی بی ایم ڈبلیو نے امریکی شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران دنیا کی پہلی رنگ بدلنے والی کار متعارف کرادی۔

بی ایم ڈبلیو میں رنگ بدلنے کیلئے الیکٹرونک انک ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے ذریعے سے صارف اپنی گاڑی کا رنگ خود بدل سکے گا۔

رپورٹس کے مطابق بی ایم ڈبلیو آئی ایس فلو کو کالے، سرمائی اور سفید رنگ میں بدلا جا سکتا ہے اور یہ سب ایپلیکیشن کے ذریعے ممکن ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بی ایم ڈبلیو کا رنگ بدلنے کیلئے کسی توانائی کی ضرورت نہیں ہے اور آنے والے دنوں میں ایپلیکیشن کے بجائے رنگ بدلنے کیلئے گاڑی میں ہی بٹن دیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top