مقبول خبریں
ریلیز سے قبل آئی فون 14 پرو کا نیا فیچر سامنے آگیا
سان فرانسسكو: آئی فون کے شوقین غالباً برسوں سے سنتے آرہے ہیں کہ ایپل اپنے آئی فونز سے نوچ (اسکرین کے اوپر کالا مستطیل حصہ) ختم کررہا ہے لیکن اب یہ بات آئی فون 14 پرو اور پرومیکس کے حوالے سے زیادہ زور پکڑ رہی ہے۔
رواں ہفتے کے شروع میں ایک کورین پبلکیشن ‘دی الیک’ نے کہا تھا کہ اس بار آئی فون پرو اور پرو میکس کی باڈی میں یہ حصہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اب آئی فون صارفین واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے
دوسرے جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس بار ایپل ہول-پنچ-کیمرے کا استعمال کرے گا (یہ کیمرہ اسکرین کے اوپر کنارے پر یا درمیان میں نصب ہوتا ہے اور کوئی اضافی جگہ نہیں گھیرتا)۔